Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : عباسی شہید اسپتال، ڈاکٹر اور انکی اہلیہ کورونا کا شکار

شائع 26 اپريل 2020 01:33pm

کراچی :کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر اور انکی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، عباسی اسپتال کا ٹراما سینٹر بند کر دیا گیا۔

کراچی میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹراوراہلیہ میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد عباسی شہید اسپتال کا ٹراما سینٹر بند کردیاگیا۔

خبر منظر عام پر آنے کے بعد عملے میں ہلچل مچ گئی،شعبہ حادثات و ایمرجنسی بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے ہی پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دوسو پچاس سے زائد افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔